
اسلام آباد،اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس کل سے طلب،اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس 26اور 27اکتوبر کو ہوگا ،اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کی صدارت ڈاکٹر قبلہ ایاز کرینگے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے رحمت العالمین اتھارٹی کے قیام پر قرارداد پیش کی جائے گی،بچوں کو جسمانی سزا اور بعض جرائم میں سزائے موت کی بجائے تعزیری سزا دینے کے قوانین کا جائزہ بھی لیا جائے گا،تعلیمی اداروں میں عربی زبان اور نعت پڑھنے کے شرعی اسلوب سے متعلق امور بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔رویت ہلال کمیٹی اور شادیوں کو آسان بنانے سے متعلق قوانین بھی اسلامی نظریاتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے۔