اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کے جن کوبوتل میں بندکرینگے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میں بات کولپیٹنااورسمیٹناچاہتاہوں، پی ڈی ایم والے ٹی وی، ٹی وی کھیل رہے ہیں،پی ڈی ایم کوعوام کاکوئی رسپانس نہیں مل رہا، مہنگائی سے متاثرعوام کوان کے جلسے میں نہیں دیکھتا ، ان کے جلسوں میں ان کی پارٹی کے امیدوارنظرآئے ہیں، پی ڈی ایم شوق سے احتجاج کرے،کوئی رکاوٹ نہیں۔ شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کے جن کوبوتل میں بند کرینگے، کالعدم تنظیم ٹی ایل پی پنجاب کی تیسری بڑی جماعت ہے،چاہتاہوں مذاکرات میں جو وعدے ہوئے وہ پورے ہوں، خواہش ہے کالعدم ٹی ایل پی سے معاملات طے ہوجائیں، ہم نے جو وعدے کیے اس پر پہرہ دیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہکالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات اچھے رہے، سعد رضوی کے اصرار پر مذاکراتی ٹیم کی سربراہی کر رہا ہوں، کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ کمٹمنٹ پر پہرا دیں گے، کالعدم ٹی ایل پی نے ایک روڈ کھول دیا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ نیوزی لینڈ نے ہمارے ساتھ ہاتھ کیا،اتنی سیکیورٹی دی جتنی ان کی فوج نہیں، پاک بھارت میچ دیکھنے جب بھی اسٹیڈیم گیا پاکستان جیتا ہے، پرسوں ہی خوشخبری دیدی تھی پاکستان جیتے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کولوہے کے چنے چبوائے،74 سال میں پاکستان کواس سے بڑی فتح نصیب نہیں ہوئی، بھارت کو10 وکٹ سے شکست کاجشن تاریخی تھا، میرا ورلڈکپ کل ختم ہوگیا، آگے کے میچزمیں اب دلچسپی نہیں،میرے بس میں ہوتا تومیچ جیتنے کی خوشی میں پوری قوم کوچھٹی دیتا، پاکستان نے کل ورلڈکپ جیت لیا۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزید کہاکہ کل کامیچ کرکٹ نہیں کرکٹ پلس تھا، بھارتی مداحوں نے کرکٹرزکے گھروں پرپتھراوکیا۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024