اسلام آباد ،ایئر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایئرمارشل (ر)جاوید احمد نے صحت عامہ کے شعبے میں اعلی معیاری ریسرچ کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے، انہوںنے فضائیہ میڈیکل کالج کے زیراہتمام سالانہ ریسرچ کانفرنس کے موقع پر بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں ہیلتھ کیئر ریسرچرز کو مختلف بیماریوں سے متعلقہ نقصانات ، احتیاطی تدابیر ، علاج معالجہ کواپنے تحقیقاتی مقالوں کے موضوع جات بنانے کی تلقین کی۔ سالانہ کانفرنس کی میزبان ڈیپارٹمنٹ آف کمیونٹی میڈیسن کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ خان نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کئے، اس موقع پر ایگزیکٹو دائریکٹر این آئی ایچ میجر جنرل پروفیسر ڈاکٹر عامر اکرام نے بھی ہیلتھ کیئر میں کی جانے والی حالیہ ریسرچ کے حوالے سے آگاہ کیا، کانفرنس کے دوران فضائیہ میڈیکل کالج، راولپنڈی میڈیکل کالج، سی ایم ایج لاہور مسیت مختلف میڈیکل اداروں میں زیرتعلیم طلباو طالبات کے مابین انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔ فضائیہ میڈیکل کالج کے سربراہ پرنسپل میجر جنرل (ر)محمد طاہر خادم نے اختتامی کلمات میں مندوبین اور شرکاکا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں ایسی معیاری تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
Related Articles
یونیورسٹی آف سرگودھاساتویں انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلائیڈ زوالوجی کی میزبانی کرے گی
پیر, 7 اکتوبر, 2024
گورنرپنجاب نے پرنسپل ایچی سن کالج کی چھٹی منظورکرلی،قائم مقام انتظامی کمیٹی مقرر
منگل, 26 مارچ, 2024