اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے استعفیٰ دیدیا

کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو مستعفی ہوگئے ۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو ارسال کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق جام کمال کے مستعفی ہونے کے بعد عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلی بلوچستان بنائے جانے کا امکان ہے۔گزشتہ روز اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے وزارت اعلی کے منصب سے مستعفی ہونے کے بعد نئے قائد ایوان کے لئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو جب کہ نئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لئے سابق وزیراعلی بلوچستان میر جان محمد جمالی کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔اتحادی جماعتوں سے دونوں ناموں کی توثیق کرائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker