
سکھر، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ سے سکھر میں ان کی رہائش گاہ پرپاکستان عوامی لیگ کے چیئرمین چوہدری ناصر محمود نے ملاقات کی اور ان کی رہائی پر مبارکباد دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین چوہدری ناصر محمود نے کہا کہ دو سال قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے، سیاسی انتقام کا جرات مندی سے مقابلہ کرنے اور پاکستان کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس امر پر تشویش ظاہر کی کہ ملک کو جس سنگین سیاسی و معاشی بحران کا سامنا ہے اس کے حل کے لیے حکومت وقت انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔ سید خورشید شاہ نے رہائی پر خیرسگالی کے اظہار کے لیے چیئرمین پاکستان عوامی لیگ چوہدری ناصر محمود کا سکھر آنے پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان عوامی لیگ کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔