اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

حکومت بہت جلد غریب اور متوسط طبقے کو بڑا ریلیف پیکج دے گی،اسد قیصر

صوابی (آئی پی ایس)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کو غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات کا احساس ہے، حکومت بہت جلد غریب اور متوسط طبقے کیلئے بڑا ریلیف پیکج دے گی۔کورونا وبا کے بعد معاشی سرگرمیوں کے بحال نا ہونے سے مارکیٹ میں رسد اور طلب میں بڑے پیمانے پر فرق آیا جس کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے مہنگائی میں یہ اضافہ عارضی ہے بہت جلد اس پر قابو پا لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنح پیر ضلع صوابی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعد ایک بڑے عوامی اجتماع میں شریک شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے بعد خطے کی معاشی صورت حال میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور پوری دنیا کی نظریں افغانستان میں قائم طالبان کی حکومت پر ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام سے وسطی ایشیا میں اقتصادی انقلاب برپا ہوگا اور ایک بار پھر خطہ دنیا کی معیشت میں بڑا کردار ادا کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور خاص طور پر گوادر خطے کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ صوابی کے عوام نے تمام قومی تحریکوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لیکن کسی بھی حکومت میں صوابی کے عوام کو کابینہ میں اہم مقام نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے صوابی کو پہچان دی اور آج ملکی سیاست میں صوابی کو بڑی اہمیت حاصل ہے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ماضی میں نظر انداز شدہ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سابق فاٹا کو خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس سلسلے میں پارلیمنٹ کی سطح پر خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوابی میں اربوں روپوں کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد صوابی میں 3.8 ارب کی خطیر لاگت سے وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا جس میں زچگی سمیت ماں اور بچوں میں پائے جانے والے تمام امراض کی تشخیص و علاج کی سہولیات میسر ہونگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker