اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

پی آئی اے نے فجیرہ کیلئے فضائی سروس کا آغاز کردیا

کراچی ، قومی ایئرلائن نے متحدہ عرب امارات کے شہرفجیرہ کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے جبکہ افتتاحی پرواز پی کے 243 آج صبح لاہور سے فجیرہ روانہ ہوگئی ہے۔سی ای او ائر مارشل ارشد ملک نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پہلی پرواز سے296 مسافر فجیرہ پہنچیں گے جبکہ لاہور ، اسلام آباد اور پشاور سے ہفتہ وار تین پروازیں روانہ ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے پہلی ائیرلائن ہے جس نے فجیرہ کے لئے فضائی سروس کا آغاز کیا ہے۔ قومی ائیرلائن فجیرہ کے لئے اپنے بوئنگ 777 طیارہ استعمال کر رہی ہے۔لاہور ائر پورٹ پر ڈسٹرکٹ مینیجر ڈاکٹر عبدالمقدم خاں اور سٹیشن مینیجر علی عباس شاہ نے پہلی پرواز کے مسافروں کو الوداع کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker