پاکستان نے ورلڈ کپ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی جس پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیں جیتنے کا کوئی موقع ہی نہیں دیا۔میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے انہیں اپنے کھیل سے ہر شعبے میں ہمیں شکست دی۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کیونکہ آپ 10 وکٹوں سے نہیں جیت سکتے اگر آپ حریف کو مکمل طور پر شکست نہ دیں۔پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے بھارتی کپتان نے کہا کہ اس بات کو تسلیم کرنے میں کوئی شرم نہیں ہے کہ وہ ہم سے بہتر کھیلے، پاکستانی ٹیم پروفیشنل طریقے سے میدان میں آئی اور اپنا بہترین کھیل پیش کیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے پاکستانی کھلاڑیوں پر کافی دبا پیدا کرنے کی کوشش کی، لیکن ان کے پاس ہر چیز کا جواب تھا۔تاہم انہوں نے اگلے میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی امید ظاہر کی، اور کہا کہ ابھی ٹورنامنٹ کا آغاز ہے۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی کا بطور کپتان یہ آخری ولڈ کپ ٹی 20 ہے، وہ ایونٹ سے پہلے ہی کپتانی سے دستربردار ہو چکے ہیں۔پاکستانی کپتان بابراعظم نے میچ کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے منصوبوں کو اچھی طرح سے انجام تک پہنچایا اور ابتدائی وکٹیں ہمارے لیے بہت مددگار ثابت ہوئیں۔ شاہین آفریدی کی وکٹوں نے ہمیں بہت اعتماد دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کریز میں قدم جمانے کی کوشش کی اور تقریبا آٹھویں اوور سے جب اوس پڑی تو گیند اچھی طرح بلے پر آئی۔نے کہا یہ صرف آغاز ہے، ہمیں اب اعتماد کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ ہمارے ساتھ ہر میچ میں رہے گا۔ ہم پر بہت زیادہ دبا نہیں تھا۔بھارت کے خلاف ریکارڈ کے بارے میں بالکل نہیں سوچ رہے تھے۔ میں صرف اپنے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا تھا جو اچھی تیاری کر رہے ہیں۔جب آپ کسی بڑے ورلڈ کپ سے پہلے ٹورنامنٹ کھیلتے ہیں تو اس سے مدد ملتی ہے اور ہمارے کھلاڑی اس کی وجہ سے بہت زیادہ اعتماد کے ساتھ آئے ہیں۔