کراچی ، احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں صوبائی وزیرشرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شرجیل میمن ودیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت ہوئی ، سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن ودیگرملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔احتساب عدالت نے شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ، جس کے بعد عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 10 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔نیب حکام نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف2.43ارب سیزائدمالیت کیاثاثہ جات ہیں اور ریفرنس میں سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن سمیت12ملزمان شامل ہیں ، ملزمان کیخلاف ریفرنس 2019 میں قائم کیا گیا تھا۔یاد رہے گذشتہ ماہ سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سیزائداثاثیاوراختیارات کیناجائزاستعمال کے معاملے پر نیب کو پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کی گرفتاری سے روک دیا تھا اور کہا تھا بتایا جائے نیب شرجیل میمن کیخلاف مزید کتنی انکوائریاں کررہا ہے؟نیب پراسیکیوٹر عدالت کو بتایا تھا کہ شرجیل میمن تحقیقات سے متعلق رپورٹ پیش کرچکے، ان کیخلاف 2ریفرنسزدائرہوچکیہیں جبکہ ان کیخلاف 2 انکوائریز اور 2 انوسٹی گیشن جاری ہیں۔جس پر وکیل شرجیل میمن کا کہنا تھا لگتاہے نیب شرجیل میمن کیخلاف مزیدخفیہ انکوائریاں بھی کررہاہے۔خیال رہے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن اور دیگر 16 افراد پر محکمہ اطلاعات کے اشتہارات کے فنڈز کو 5.76 ارب روپے کے غلط استعمال کا الزام ہے، نیب نے ان کے خلاف 2016 میں ایک ریفرنس دائر کیا تھا ، جس میں مختلف اخبارات اور چینلز کو مفاد عامہ کے اشتہارات چلانے اور دیگر کو ٹھیکے دینے میں مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024