بین الاقوامی

سعودی عرب نے 2عمروں کے درمیان 15 دن کی شرط ختم کردی

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک سے دوسرے عمرے کے درمیان 15 دن کی شرط ختم کردی گئی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ آئندہ اجازت نامے کی میعاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ لیا جاسکے گا۔ زائرین کو عمرہ و نماز کے لیے عام اجازت دے دی گئی ہے ۔اس سے قبل سعودی وزارت نے ہر عمر کے حجاج کے لیے دو عمرہ اجازت ناموں کے اجرا کے درمیان 15 دن کا وقفہ مقرر کیا تھا۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ سہولت 17 اکتوبر 2021 سے کورونا ایس او پیز میں تخفیف کے اقدام کے تناظر کے پیش نظر کی گئی ہے ۔ حجاج اور نمازی جن کی عمریں 12 سال یا اس سے زیادہ ہیں اور کورونا وائرس کے خلاف ویکسین مکمل کرنے کے بعد انہیں دو نوں مقدس مساجد میں عمرہ اور نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے 18 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد کرونا وائرس کی تیسری ویکسین کو بطور بوسٹر شاٹ لگوا لیں تاکہ کرونا وائرس کے خلاف موثر مدافعت ممکن ہوسکے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے کے دوران کیکورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے عوامی اجتماعات کی اجازت دے دی تھی اور دونوں ویکسین لگوانے والے افراد کے لئے ماسک لگانے کی پابندی میں بھی نرمی کر دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker