اہم خبریںپاکستان

بھارت کیخلاف تاریخی فتح ،ملک بھر میں جشن، بھنگڑے ، ہوائی فائرنگ

اسلام آباد، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر عوام سڑکوں پر نکل آئی۔

پاکستان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، کوئٹہ، پشاور سمیت مختلف شہروں میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح کی خوشی میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔نوجوانوں نے سڑکوں پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ ملک کے مختلف شہروں میں تاریخی فتح پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرد موسم اور بارش کے باوجود شائقین جشن منانے سڑکوں پرآگئے۔کراچی میں پاکستان کی جیت کی خوشی میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان اس وقت دورہ سعودی عرب پر موجود ہیں جہاں انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا تاریخی میچ بھی دیکھا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹوئٹر اکائو نٹ پر تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ کابینہ اراکین کے ساتھ کرکٹ میچ دیکھ رہے ہیں۔تصویر میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر توانائی حماد اظہر بھی موجود ہیں۔حماد اظہر نے بھی ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وزیراعظم عمران خان کابینہ اراکین کے ساتھ پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم کو میچ پر تبصرہ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان ٹیم کو اور خاص طور پر کپتان بابر اعظم کو مبارک دی ہے اور بہترین قائدانہ کردار ادا کرنے پر کپتان کی تعریف کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker