اہم خبریںبین الاقوامی

بھارتی قابض فوج کی بربریت جاری ، مزید دو کشمیری شہید

سرینگر،مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران پونچھ اور شوپیان کے اضلاع میں مزید دو کشمیری نوجوا ن شہید کر دیے جس سے گزشتہ چھ ماہ کے دوران شہید ہونے والوںکی تعداد 117ہوگئی ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 13جنوری2003سے جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں نظر بند نوجوان ضیا مصطفی کو جیل سے نکال کر ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں Bhata Durrian کے مقام پر ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے باباپورہ زینہ پورہ میں شاہد اعجاز نامی ایک راہ گیرکو گولیاں مار کر شہید کیا۔ شہید نوجوان ضلع اسلام آباد کے علاقے کھر پورہ نو پورہ کا رہائشی تھا۔ شہید نوجوان کے گھر پرہزاروں لوگ جمع ہوئے اور ان کی میت لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیاتاکہ اس کی مناسب تدفین کی جاسکے۔یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی اپنی مسلسل کارروائیوں کے دوران گزشتہ چھ میں 117کشمیریوں کو شہیدکیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker