بلوچستان اسمبلی کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے چار اراکین منظرِ عام پر آگئے۔بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کے رہنما ظہور بلیدی نے کہا کہ چار اراکین نے جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیے، اس کے بعد معلوم نہیں کہ انہیں زمین کھا گئی یا آسمان؟ اب بھی 34کے قریب ارکان ان کے ساتھ ہیں۔مبینہ طور پر لاپتہ اراکین بلوچستان اسمبلی اکبر آسکانی، بشری رند، لیلی زرین اور مہ جبیں شیران نے اپنے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کی تردید کر دی ۔مہ جبیں شیران نے کہا تحریک عدم اعتماد کے دن وہ اور ان کے ساتھی کچھ مصروفیات کے باعث اسمبلی نہیں پہنچ سکے تھے جبکہ بشری رند نے کہا کہ وہ اپنے گروپ کے ساتھ تھیں اور رہیں گی۔ خیال رہے کہ بلوچستان اسمبلی نے وزیراعلی جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کی کارروائی کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے، رائے شماری 25 اکتوبر کو دن 11بجے ہو گی۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024