تعلیم

آئی ایم ڈی سی میڈیکل طلبا کی کیریئر بلڈنگ کے لئے کوشاں

اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے کیریئر ڈویلپمنٹ آفس نے اپنے طلبا اور گریجویٹس کے لیے کیریئر کے مختلف مواقع اور انکے بارے میں اہم معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک مفید ورکشاپ کا اہتمام کیا۔کنسلٹنٹ نیفرولوجسٹ ڈاکٹر دانیال حسن نے اس موضع پر معلوماتی لیکچر دیا جسمیں انہوں نے میڈیسن کے شعبے میں اعلی تعلیم اور ملازمتوں کے لیے امریکہ جانے کے امکانات، چیلنجز، طریقہ کار، ضروریات اور بہترین طریقوں پرروشنی ڈالی- ڈاکٹر دانیال نے اپنے ذاتی تجربات اور مشاہدے کی روشنی میں طلبا کے سوالات کے جواب دیئے۔آئی ایم ڈی سی کے طلبا اور گریجویٹس کی بڑی تعداد نے سیشن میں حصہ لیا اور اسے کافی مفید پایا۔ انہوں نے آئی ایم ڈی سی اور کیریئر ڈویلپمنٹ آفس کی انتظامیہ کا انکے لئے اس ورکشاپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔آئی ایم ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر یاسر خان نیازی اور سی ڈی او کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال نے آئی ایم ڈی سی کے طلبا کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انکی کیریئر بلڈنگ کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھنے کے عظم کا اظہار کیا ۔ مینجر کمیونیکیشن عمران علی غوری نے بتایا کہ اپنے طلبا کی کیریئر ڈویلپمنٹ اور ترقی کے لیے ادارہ وقتافوقتا ایسی ورکشاپس کا اہتمام کرتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker