جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیرِاہتمام جدہ کے مقامی ریسٹورینٹ میں سانحہ کارساز کے شہیدوں ، محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سردار سکندر حیات سابق صدر و وزیرِ آعظم آزاد کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے مرکزی صدر تصور چوہدری نے کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کنوینئر پاکستان قومی یکجہتی فورم سید ریاض بخاری تھے۔ اعزازی مہمانوں میں چیئرمین آزاد جموں کشمیر اورسیز خورشید متیال اور چیئرمین مسلم لیگ (ن )چوہدری محمد اکرم تھے۔ تصور چوہدری نے اپنے صدارتی خطاب میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کو پاکستان کا ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا اور انکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جرت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ جانتے ہوئے کہ انکی جان کو خطرہ ہے مگر وہ پھر بھی اپنی جلاوطنی ختم کرکے جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی عوام کے پاس واپس پاکستان آئے اور 30 لاکھ لوگوں نے انکا شاندار استقبال کیا۔ مگر غیر جمہوری قوتوں نے خودکش حملہ کیا جس سے 180 پارٹی کارکن شہید اور500 شدید زخمی ہوئے،ہم سب شہیدوں کو خراجِ عقیدتپیش کرتے ہیں۔مہمان خصوصی سید ریاض بخاری نے اپنے خطاب میں شہداے کارساز ، ڈاکٹر قدیر خان اور سردار سکندر حیات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملکر ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر اسی طرح یکجہتی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔ تقریب سے چیئرمین مسلم لیگ (ن)چودھری محمد اکرم ،چیئرمین مسلم لیگ (ق )چوہدری اظہر وڑائچ،چیئرمین آزاد جموں کشمیر اورسیز خورشید متیال اور پیپلز پارٹی کے ملک جاوید حسین، مسلم کانفرس کے سردار اشفاق احمد ،مسلم لیگ آزاد کشمیر کے راجہ شمروز ، پی ٹی ائی کے سینئر رہنما میاں احمد بشیر ،کشمیر یکجہتی کے جنرل سیکرٹری ریاض شاھین آفریدی ، عوامی نیشنل پارٹی کے نوشیروان خٹک، پیپلز یوتھ مڈل ایسٹکے سیکرٹری جنرل سردار وقاص عنایت، صدر پیپلز یوتھ سعودی عرب کلیم خان اور جنرل سیکرٹری اکرام اللہ کولی اور پی پی کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری طلہ احمد، سینئررہنما پی پی اسد اکرم اور چیئرمین پاک جرنلسٹ فورم جہانگیر خان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم سب کے سیاسی خیالات اپنے اپنے ہیں مگر یہاں دیارِ غیر میں ہم سب پاکستانی ہیں اور سب یک جان ہو کر پاکستان کے تمام شہیدوں اور ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور انکے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں۔آخر میں تقریب کے میزبان پیپلز پارٹی جدہ کے صدر راجہ اعجاز حسین جنجوعہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔نعت و نظامت کے فرائض پی پی پی سعودی عرب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور شاعر آفتاب ترابی نے ادا کیے۔ تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت خلیل عبدالعزیز نے حاصل کی اور اجتماعی دعا تمام مرحومین کے لیے اکرام اللہ کولی نے کروا۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024