اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کامیاب جوان پروگرام میں غیر ملکی اداروں اور سفیروں کی دلچسپی بڑھنے لگی

اسلام آباد(آئی پی ایس )کامیاب جوان پروگرام میں غیر ملکی اداروں اور سفیروں کی دلچسپی بڑھنے لگی،ورلڈ بینک اور یورپی یونین حکام کے بعد امریکی قونصلیٹ جنرل نے وزیراعظم آفس کا دورہ کیا، سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار سے ملاقات کی جس میں کامیاب جوان پروگرام کیلئے "یو ایس ایڈ” کے ذریعے ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عثمان ڈار نے امریکی قونصلیٹ جنرل کو قرض کے تازہ اعدادوشمار پر بریفنگ دی۔پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے فارمولے سے بھی آگاہ کیاامریکی قونصلیٹ جنرل نے کہا کہ منصوبے میں میرٹ اور شفافیت نے بہت حد تک متاثر کیا ہے، ہم منصوبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے خواہشمند ہیں، ایسے لانگ ٹرم منصوبے 5 سے 10 سال میں معاشی اثرات ظاہر کریں گے۔امریکی قونصلیٹ نے کہا کہ نوجوانوں کی حکومتی سطح پر سرپرستی قابل تعریف ہے، پاک امریکہ مشترکہ تعاون کے نتیجے میں نوجوانوں کو مزید مواقع دئیے جا سکتے ہیں۔، سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اور تکنیکی تربیت کی فراہمی ترجیح ہے، کامیاب جوان لون اسکیم اور ہنرمند پاکستان پروگرام کے اعداد و شمار تسلی بخش ہیں، کامیاب جوان پروگرام وزیراعظم عمران خان کی ذاتی توجہ کا مرکز ہے۔عثمان ڈار نے بتایا کہ پاکستان میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، پاک امریکہ باہمی اشتراک سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے دروازے کھولے جا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker