
اسلام آباد،پاکستان ایمپلائز کو آپریٹوہائوسنگ سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی تحلیل ہونے کے بعد کمیٹی کے دفاتر کو سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹر ار کو آپریٹوہائوسنگ سوسائٹی اسلام آباد کی طرف سے پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی تحلیل ہونے کے بعد فتح جنگ روڈ پر واقع سکیم میں کمیٹی کے دفاتر کو سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ، رجسٹرار کی طرف سے سوسائٹی کے ریکارڈ کو بھی سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔