لاہور(آئی پی ایس) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ تمام اداروں کو متحرک کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی اور انہیں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے حوالے سے بریف کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو عوامی ریلیف کے لیے حکومت پنجاب کے اقدامات کے علاوہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی بریف کیا۔ اس کے علاوہ وزیراعلی نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومتی اقدامات سے بھی وزیراعظم آگاہ کیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں عوام کے ریلیف پر توجہ مرکوز ہے، صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام اداروں کو متحرک کر کے عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مختلف پروگرامز کے ذریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کر رہی ہے۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چودھری سرور نے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ یورپ پر بریفنگ دی۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024