تعلیم

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں عظیم الشان کنونشن کا انعقاد

گلگت (آئی پی ایس )کولیشن فار انکلسیو پاکستان گلگت ریجن کے زیر اہتمام صوبائی اسمبلی اور مقامی حکومتوں میں افراد باہم معذوری کی نمائندگی کے زیر عنوان مشرف حال قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایک عظیم الشان کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔کنونشن میں صوبائی وزرا وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان صوبائی مشیر سید شمس الدین وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر عطا اللہ شاہ سیکریٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ رولز ڈیولپمنٹ سید اختر حسین رضوی صوبائی کواڈنیٹر ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان اسرار الدین اسرار سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات طلبہ و طالبات این جی اوز کے نمائندگان اور افراد باہم معذوری بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔اس موقع خطاب کرتے ہوئے مقررین نے افراد باہم معذوری کو معاشرے کا اہم ترین حصہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ انہیں فیصلہ سازی کے عمل براہ راست شریک کرنے کے لیے صوبائی اسمبلی سمیت مقامی حکومتوں میں خصوصی کوٹہ کے تحت بھرپور نمائندگی دی جائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان نے کہا کہ افراد باہم معذوری کو مقامی حکومتوں میں نمائندگی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور وہ اس مقصد کے لیے زاتی طور پر صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان میں بھرپور طریقے سے آواز اٹھائنگے مشیر برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان سید شمس الدین نے بھی افراد باہم معذوری کو منتخب باڈیز بلخصوص مقامی حکومتوں میں بھرپور نمائندگی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور اس مقصد کے لیے مناسب قانون سازی کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وئس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر عطا اللہ شاہ صاحب نے کہا کہ کے آئی یو انتظامیہ نے افراد باہم معذوری کے لئے بھرپور سہولیات فراہم کئے ہیں اور انہیں سکالرشپز کی فراہمی کے علاوہ داخلوں میں بھی مخصوص کوٹہ مختص کیا گیا ہے انہوں نے کے آئی یو کو افراد باہم معذوری کے لئے مزید قابل رسائی بنانے کے لیے کئے گئے اقدامات کا زکر کیا انہوں نے افراد باہم معذوری کو فیصلہ سازی کے عمل میں شمولیت دینے کے لیے لوکل باڈیز سمیت صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان کے صوبائی کواڈنیٹر اسرار الدین اسرار نے علاقے میں افراد باہم معذوری کی اپنے حقوق بھرپور جدوجہد کو دیگر طبقات کے لیے مسالی قرار دیا اور کہا کہ معاشرے کے اس کمزور طبقے نے عملی جدوجہد کی نئی روایت قائم کی ہے انہوں مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے کنونشن برائے حقوق افراد باہم معذوری کے تحت بھی وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس بات کی پابند ہیں کہ وہ افراد باہم معذوری کو مقامی حکومتوں سمیت دیگر منتخب فورمز میں بھرپور نمائندگی دے لہزا لوکل باڈیز ایکٹ 2013 میں مناسب ترمیم کرکے گلگت بلتستان کے افراد باہم معذوری کو آئندہ بلدیاتی سیٹ اپ میں کم از کم ایک فیصد نمائندگی دی جائے۔سی آئی پی زیر انتظام منعقدہ کنونشن سے معروف سیاسی رہنما دلفراز خان سابق صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن شبیر حیدر ایڈووکیٹ معروف علمی و ادبی شخصیت غلام عباس نسیم چئیرمن گلگت بلتستان ڈس ایبلٹی فورم ارشاد کاظمی ریجنل مینٹور سی آئی پی گلگت ریجن محمد نزاکت کنوینئر سی آئی پی گلگت ریجن تسلیم زہرہ سیاسی و سماجی شخصیت راجہ کرامت اللہ اور معروف ڈس ایبلٹی رائٹسز ایکٹوسٹ حسن بلتی نے بھی خطاب کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker