اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

حکومت کا نومبر میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت نے نومبر میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اوربھارتی دہشت گردکلبھوشن سے متعلق بل سمیت دیگر بل منظورکرائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ، ای وی ایم اوربھارتی دہشت گردکلبھوشن سے متعلق بل پر اجلاس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس نومبرمیں بلایا جائے گا ، ای وی ایم سمیت دیگربل مشترکہ اجلاس سے منظورکرائیں گے، ای وی ایم کوقانون کے تحت نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بابراعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ٹیکنالوجی استعمال کی ہدایت کی تھی، حکومت سپریم کورٹ کیاحکامات پرعملدرآمدکررہی ہے، قانون سازی سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیں گے۔اپوزیشن مذاکرات کیلئے کمیٹی کمیٹی کھیلناچاہتی ہے، اپوزیشن نے فیٹف سمیت کسی قانون سازی میں دلچسپی نہیں لی اگر اپوزیشن مذاکرات کرناچاہتی ہے توایوان میں کرے، مذاکرات کیلئے سب سے بہترین فورم پارلیمنٹ کا فورم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker