بین الاقوامی

اگر چین نے حملہ کیا تو تائیوان کا دفاع کریں گے،امریکہ

واشنگٹن (آئی پی ایس ) امریکی صدر نے تائیوان کے دفاع کا اعلان کردیا۔جوبائیڈن نے واضع کردیا ہے کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو ہم اس کا دفاع کریں گے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا نے اتحاد یوں کی حفاظت کا عہد کررکھا ہے اور تائیوان ہمارا اتحادی ہے ہم اس کی حفاظت کریں گے ۔ امریکی صدر کی طرف سے مزید کہا گیا کہ جس طرح نیٹو اتحادیوں کی حفاظت کررہے ہیں ایسے ہی تائیوان کی حفاظت بھی ہمارے ذمے ہے ۔جو بائیڈن نے ایک تقریب میں کہا کہ امریکا تائیوان کے دفاع کے لیے آئے گا، جس نے چین کی خود مختاری کو قبول کرنے کے لیے بیجنگ کی جانب سے بڑھتے ہوئے فوجی اور سیاسی دبا کی شکایت کی ہے۔اپنے قوانین کے تحت واشنگٹن تائیوان کو اپنے دفاع کے لیے ذرائع فراہم کرنے کا پابند تو ہے، تاہم وہ اس حوالے سے طویل عرصے سے اس ”مبہم اسٹریٹیجک” پالیسی پر عمل پیرا ہے کہ آیا وہ چینی حملے کی صورت میں فوجی مداخلت کرے گا یا نہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ چین، روس اور باقی دنیا کو بھی معلوم ہے کہ دنیا کی تاریخ میں، ہم سب سے طاقت ور فوجی قوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کو جس چیز کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ آیا وہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوں گے یا نہیں،انہوں نے کہا، ”ہم چین کے ساتھ سرد جنگ کے قائل نہیں ہیں۔ ہم بس یہ چاہتے ہیں کہ چین یہ بات سمجھ لے کہ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں اور یہ کہ ہم اپنے خیالات بھی تبدیل کرنے والے نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker