اہم خبریںپاکستانتازہ ترینصحت

خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے مستفید ہوگا

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے مستفید ہوگا، گیم چینجر پروگرام سے معیاری علاج غریب سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان دس لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا، صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیا ضرورت آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پروگرام دسمبر میں شروع ہوگا اور مارچ تک پورے پنجاب کو مل جائیں گے، صحت کارڈ کو اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا ہسپتال میں استعمال کر سکیں گے، سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور ہسپتال بھی عوام کے علاج کیلئے بلا معاوضہ میسر ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker