پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی جاری ہے ، ایک دن صرف567 نئے کیسز اور 16 اموات ریکارڈ کی گئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کرد یے جس کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 16 اموات ریکارڈ کی گئیں ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار344 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 200 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 567 نئے کیسز سامنے آئے ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.44 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں 24 ہزار699 فعال کیسز ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12لاکھ 67 ہزار393 تک پہنچ گئی ہے۔صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 66 ہزار 945 ، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار 636 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 240 اور بلوچستان میں33 ہزار 159 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 376، اور آزاد کشمیر میں34 ہزار422 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024