
لاہور ، پنجاب بیورکریسی میں اعلی پیمانے پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 20کے افسر سید طاہر رضا ہمدانی کو ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز، پرائس تعینات کر دیا گیا ہے ،گریڈ 20کے افسر نوید حیدر شیرازی کو ممبر بورڈ آف ریونیو کے عہدے سے ہٹا کر سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے ،گریڈ 19کے افسر نادر چٹھا کو سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر تعینات کر دیا گیا ہے ،گریڈ 19کے افسرمحمد اظہر حیات کو رجسٹرار پنجاب کوآپریٹو سوسائٹیز کے عہدے سے ہٹا کرسروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،گریڈ 19کے افسر عبدالشکور کو ڈی جی انڈسٹریز کے عہدے سے ہٹا کر رجسٹرار پنجاب کوآپریٹو سوسائٹیز کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے ۔