اسلام آباداہم خبریںٹیکنالوجیعلاقائی

سی ڈی اے، شعبہ انوائرمنٹ کی گاڑیوں میں ٹریکر اور وائرلیس سسٹم کی تنصیب

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کی انتظامیہ کی جانب سے شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات)کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے گاڑیوں میں جدید ٹریکر سسٹم اور وائرلیس سسٹم کی تنصیب کردی گئی ہے

اس سلسلے میں ابتدائی طور پر شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات)کی چھیاسٹھ گاڑیوں اور ٹریکٹرز میں جدید ٹریکر سسٹم کی تنصیب کردی گئی ہے جبکہ باقی ماندہ گاڑیوں میں تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے، اسی طرح فیلڈ میں موجود عملے کی نگرانی اور انکی کارکردگی کو جانچنے کیلئے پچاس سے زائد وائرلیس سیٹ متعلقہ عملے کے سپرد کردئیے گئے ہیں جبکہ پانچ سیٹ گاڑیوں، ٹینکرز اور ٹریکٹرز اور انکے عملے کی نگرانی کیلئے بھی مختص کر دئیے گئے ہیں، ان تمام امور کی نگرانی شعبہ انوائرمنٹ میں قائم کنٹرول روم سے کی جارہی ہے، اس سلسلے میں شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات)کی جانب سے متعلقہ سٹاف میں مختلف اوقات بھی ڈیوٹیاں بھی تقسیم کردی گئی ہیںواضح رہے ان اقدامات سے فیلڈ میں موجود گاڑیوں اور عملے کی ناصرف نگرانی اور مانیٹرنگ کی جاسکے گی بلکہ کارکردگی کو بھی مزید بہتر کیا جاسکے گا، جبکہ یہ اقدامات اخرجات کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker