اسلام آباد، نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ایک اور بڑا ریلیف ،احتساب عدالت اسلام آباد نے سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کا ریفرنس نیب کو واپس کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے آل پاکستان پراجیکٹس کیخلاف دائر ریفرنس نیب راولپنڈی کو واپس کر دیا ، نیب نے آدم امین چوہدری کیخلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیب دو ہفتوں کے اندر کیس متعلقہ اتھارٹی کو منتقل کرے ۔