اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کی کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبہ جنوبی خیبر پختونخوا میں ایک وسیع علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ایک حقیقی گیم چینجر ثابت ہوگا،تکمیل کے بعد یہ منصوبہ خیبر پختونخوا میں تقریبا 3 لاکھ ایکڑ بنجر زمین کو سیراب کرے گا، یہ نہ صرف خطے میں غذائی تحفظ کو یقینی بنائے گا بلکہ مشرق وسطی میں زرعی پیداوار کی برآمد بڑھا کر ملک کے لیے زرمبادلہ کے حصول کا ذریعہ بنے گا۔ وہ جمعرات کو خیبر پختونخوا کیلئے مربوط زراعت اور ترقیاتی منصوبوں بالخصوص چشمہ رائٹ بینک کینال (سی آر بی سی)سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کر رہے تھے ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ چشمہ رائٹ بینک کینال کے لفٹ کم گریویٹی پروجیکٹ کی تعمیر جنوبی خیبر پختونخوا میں ایک وسیع علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ایک حقیقی گیم چینجر ثابت ہوگی۔تکمیل کے بعد یہ منصوبہ خیبر پختونخوا میں تقریبا 3 لاکھ ایکڑ بنجر زمین کو سیراب کرے گا، یہ نہ صرف خطے میں غذائی تحفظ کو یقینی بنائے گا بلکہ مشرق وسطی میں زرعی پیداوار کی برآمد بڑھا کر ملک کے لیے زرمبادلہ کے حصول کا ذریعہ بنے گا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ علاقے میں کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کے لیے موثر اقدامات کریں۔ اس سے نہ صرف علاقے کے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ غربت و بھوک کے خاتمے، مقامی آبادی کے لیے اچھی تعلیم ، صحت کی بنیادی سہولیات اور دیگر شہری سہولیات کو یقینی بنانے میں معاونت ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے موجود وسیع قدرتی وسائل کی مکمل صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال (سی آر بی سی)کے میگا ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے متبادل مالیاتی ماڈلز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر توانائی محمد حماد اظہر ، مشیر تجارت عبدالرزاق داد ،صوبائی وزرا خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا ، محب اللہ، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی خرم آغا، چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker