اسلام آباد(آئی پی ایس )بلڈنگ کنٹرول ساوتھ نے پچاس دن میں 33 کروڑ کا ریونیو حاصل کیا،، جبکہ رواں سال میں ایک ارب کا ریونیو کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے 30اگست کو زون چار اور پانچ کے لیے نیا بلڈنگ کنٹرول ساوتھ قائم کیا جس کے تحت پچاس دنوں میں 33کروڑ کا ریونیو حاصل کیا جا چکا جبکہ ایک ارب کا ہدف رکھا گیا ہے۔ بلڈنگ کنٹرول ساتھ میں کل 242رہائشی نقشہ جات وصول کیے جس میں سے 161کیسز اپرو کیے گئے ۔42نقشوں پر آبزرویشن اور 39کا پراسس شروع ہے ۔اس طرح کمرشل عمارتوں کے کل 23 کیسز موصول ہوئے جس میں سے 9کیسز کی منظوری دی گئی ،چار پر آبزرویشن اور دس کیسز ڈی وی سیز کے تحت پراسس چل رہا ہے ۔چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت کے مطابق رواں سال زون فور اور فائیو کو مکمل طور بلڈنگ کنٹرول ساتھ کے دائرہ کار میں لایا جائے گا۔