اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2429ہوگئی ۔محکمہ صحت کے مطابق وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، اب تک ڈینگی کے باعث جاںبحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 92شہری میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 38نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر دیہی علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1479 ہوگئی ہے۔جبکہ شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے54نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر شہری علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 950 ہوگئی ہے۔راولپنڈی کے ہسپتالوں میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، مزید89 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ڈینگی سے بیمار 10 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں مجموعی طور پر ڈینگی مریضوں کی تعداد 1700 سے زائد ہو گئی ہے، کنٹونمنٹ بورڈ کے ایریا میں سب سے ذیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوامیں ڈینگی سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ، محکمہ صحت کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 139 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں ۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 45 سوسے تجاوزکرگئی ۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاورکے اسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے207 مریض زیرعلاج ہیں ، پشاورمیں مجموعی طور پرڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1643 ہوگئی ہے ۔ ہری پوراور صوابی میں 23 ، 23 اورمردان میں 11 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 412 نئیکیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صرف لاہور میں 332 افراد ڈینگی مچھر کا نشانہ بنے ہیں ۔ پنجاب میں ڈینگی کا شکار افراد کی تعداد 7ہزار 910 تک پہینچ گئی ہے ۔ خیال رہے کہ پاکستان میں ڈینگی کا پہلا کیس 1994 میں کراچی میں سامنے آیا لیکن بڑے پیمانے پر ڈینگی بخار 2010 اور 2011 میں نمودار ہوا۔ ایک محدود اندازے کے مطابق 2011 میں 370 کے قریب مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 15ہزار افراد اس سے متاثر ہوئے ۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024