اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید16 افراد انتقال کر گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 328 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 66 ہزار 826 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 622 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار 433، سندھ میں 4 لاکھ 66 ہزار 750، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 132، بلوچستان میں 33 ہزار 149، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 374، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 571 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 417 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 3 لاکھ 66 ہزار 157 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 334 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 13 ہزار 799 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 690 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 328 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 876، سندھ میں 7 ہزار 536، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 698، اسلام آباد میں 938، بلوچستان میں 354، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024