اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آئی جے پرنسپل روڈ پر تعمیراتی کام جلد شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد، اسلام آباد میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے حوالے سے اتھارٹی کی جامع پالیسی کے مطابق سی ڈی اے مینجمنٹ نے متعلقہ شعبوں کو کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ممبر انجینئرنگ کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل ورکس، ڈائریکٹر روڈز ساؤتھ، نیسپاک کنسلٹنٹس اور این ایل سی نے تعمیراتی کام کا معائنہ کرنے کے لیے آئی جے پرنسپل روڈ کا دورہ کیا

ابتدائی تحقیقات بشمول مٹی کی جانچ ، پائل لوڈ ٹیسٹنگ اور سروے کا کام جاری ہے، ہدایات جاری کی گئیں کہ ابتدائی تحقیق جلد مکمل کی جائے اور منصوبے پر جلد تعمیراتی کام شروع کیا جائے، اسلام آباد ٹریفک پولیس کی مشاورت سے جامع ٹریفک ڈائیورژن پلان وضع کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں

سی ڈی اے نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ تکلیف سے بچنے کے لیے متبادل راستہ استعمال کریں، اس منصوبے کے تحت آئی جے پی روڈ کے ہر طرف چار لین تعمیر کی جائیں گی، جبکہ دو فلائی اوورز نائنتھ ایونیو اور دوسرا فقیر آپی روڈ پر بنائے جائیں گے جبکہ دو پل بالترتیب کٹاریاں اور پیرودھائی کے مقام پر تعمیر کیے جائیں گے یہ منصوبہ 4.9 ارب روپے کی لاگت سے اٹھارہ ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا

سی ڈی اے انتظامیہ نے منصوبے کے لئے تمام تکنیکی ضروریات پوری کیں، کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کیں اور اب منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے

آئی جے پی روڈ کی بحالی سے بین الصوبائی ٹریفک اور راولپنڈی سے اسلام آباد تک ٹریفک کو سہولت فراہم کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ شہر میں ٹریفک مینجمنٹ سسٹم میں بھی بہتری آئے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker