اہم خبریںپاکستانتجارت

ملک میں ماچس انڈسٹری بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی

اسلام آباد ، ملک میں ماچس انڈسٹری بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ، بروقت کیمیکل نہ پہنچنے کی وجہ سے سردیوں میں ماچس کی قلت پیدا ہونے کا امکان ، پاکستان میں ماچس انڈسٹری بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ماچس انڈسٹری بحران کا شکار ہو کر بند ہونے کے قریب پہنچ گئی ۔چین سے کیمیکل بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے سردیوں میں ماچس کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ ماچس کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکل کی نرخ زیادہ ہونے کی وجہ سے بھی انڈسٹری کو درآمد میں کافی دشواری کا سامنا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل ماچس انڈسٹری کی طرف سے حکومت سے ٹیکسز میں کمی کا مطالبہ بھی سامنے آیا تھا جس پر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker