اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے ،وزیراعظم

اسلا م آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے ،مہنگائی کے اثرات کا احساس ہے اور اسی لیے حکومت صحت کارڈ، کسان کارڈ اور احساس پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھا رہی ہے ۔وزیر اعظم نے سندھ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کیا ۔بدھ کو وزیر اعظم عمران خان زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس ہوا۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو ٹا رگٹڈ سبسڈی پروگرام کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا، صدر نیشنل بنک عارف عثمانی، چیف سیکریٹری پنجاب اور خیبر پختونخوا اورسینئرافسران شریک ہوئے،وزیر خزانہ شوکت ترین ویڈیو لنک کے زریعے شریک ہوئے۔بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام وفاق اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ مالی معاونت سے شروع کیا جائے گا جس پر پنجاب اور خیبر پختونخوا نے پہلے سے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ سندھ اور بلوچستان سے بات چیت کی جارہی ہے کے وہ بھی اس میں شامل ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے ،مہنگائی کے اثرات کا احساس ہے اور اسی لیے حکومت صحت کارڈ، کسان کارڈ اور احساس پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھا رہی ہے ۔وزیر اعظم نے سندھ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کیا ۔ اس سے پہلے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم عمران کو احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ پسماندہ طبقے کو مہنگائی سے بچانے کیلیئے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام رواں سال جلد جاری ہوگا۔پروگرام کیلئے احساس اور نیشنل بینک کے اشتراک سے موبائل پوائنٹ آف سیل نظام تیار ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ احساس کے اہل گھرانوں کو اس پروگرام کے ذریعے مخصوص اشیا پر کریانہ سٹور سے خریداری پر رعایت ملے گی۔ وزیر اعظم نے ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker