
اسلام آباد ،انٹرنیشنل فورم برائے پاکستانی اینکرز، کالمسٹ (افپکا)کی نومنتخب کابینہ سے وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز نے حلف لیا
حلف اٹھا نے والوں میں صدر محمد آ صف نور، نائب صدور وقار فانی مغل، وزیر نصرت علی، چیف آرگنائزر ڈاکٹر زین اللہ خٹک، ایڈیشنل سیکرٹری اصغر حیات، راجہ کامران رابطہ سیکرٹری اور صعیب بن نور سیکرٹری فنانس اور رمضان مغل شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میٹنگ ہال میں منعقد ہوئی۔صدر محمد آ صف نور نے فورم کے اغراض و مقاصد کے علاوہ گزشتہ چار سالوں کی کارکردگی ست متعلق بریفنگ دی۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے فورم کی کارکردگی اور ڈپلومیٹک سرکل میں بہتر روابط اور مختلف ممالک کے ساتھ ملکی امیج بلڈنگ کے لیے کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے افپکا کی پاکستان کا بہتر چہرہ دنیا کو دکھانے اور سفارت خانوں میں اطلاعاتی اور آ گاہی کے سیشن منعقد کرنے، صحافیوں، اینکرز اور کالم نویسوں کے ساتھ بلاگرز کی استعداد کار بڑھانے کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا،اس موقعہ پر افپکا کی جانب سے وفاقی وزیر جناب شبلی فراز کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔