اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اپوزیشن کی مہنگائی کیخلاف تحریک پر پی ٹی آئی بھی متحرک

اسلام آباد،اپوزیشن کی حکومت کے خلاف تحریک پر پی ٹی آئی بھی متحرک ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی مہنگائی کے خلاف تحریک پر وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے اعلی، گورنرز، وفاقی وزرا ، پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت نے شرکت کی۔اجلاس میں ملکی سیاسی اور پارلیمانی امورپر مشاورت کی گئی اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ملک میں مہنگائی کی کمی سے متعلق تجاویز پر مشاورت بھی کی گئی اور ڈینگی کی وبا سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات پربھی بات چیت ہوئی ۔ انتخابی اصلاحات کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker