اہم خبریںپاکستان

بھارت معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کو ظلم کا نشانہ بنا رہا ہے،مریم ادریس

اسلام آباد،سماجی وانسانی حقوق کی کارکن مریم ادریس نے کشمیر میں بڑھتی بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کو ظلم کا نشانہ بنا رہا ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرعالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں

کشمیری اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، ماں نے اپنے جوان بیٹے قربان کر دیئے، خواتین،مرد، جوان بچے بھارتی فوج کے تشدد اور پیلٹ گنز کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں،بھارت کا ہر حربہ ناکام بنایا، کشمیریوں کی جرات واستقامت کو سلام ہے جو بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں مودی سرکار سن لے وہ تحریک آزادی کشمیر کو نہیں روک سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، انسانی حقوق کی کارکن مریم ادریس کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے جس کے لیے وہ مختلف اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے، اسی مہینے میں بھارتی فوج نے سولہ کشمیریوں کو شہید کیا، کشمیری زندگی کے بنیادی حقوق سے محروم ہیں کیا دنیا کو یہ سب نظر نہیں آ رہا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور بھارت کو لگام ڈالنی ہو گی تاکہ کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت ملے اور وہ بھی سکھ کی سانس لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker