آزاد کشمیراہم خبریںپاکستان

آزاد کشمیر احتساب بیورو کی کاروائی،حبیب بینک سکینڈل میں ملوث تین ملزمان گرفتار

مظفرآباد،آزادجموں کشمیر احتساب بیورو کی بڑی کارروائی،چیئرمین احتساب بیورو سردار نعیم احمد شیراز کی خصوصی ہدایت پر احتساب بیورو کی انوسٹیگیشن ٹیم نے حبیب بینک باغ میں اڑھائی کروڑ روپے سے زاید مالیت کے بینک سکینڈل میں ملوث بینک ملازمین اور شاہد پٹرولیم و اختر پٹرولیم باغ کے مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے باغ سے تین ملزمان ، سید نعمان گردیزی برانچ کیشیر ،راشد محمود Teller بینک ملازم اور شاہد پٹرولیم، پٹرول پمپ باغ کے منیجر محمد مشتاق ولد محمد یوسف کو گرفتار کر کے مظفرآباد تھیوری سیف ہائوس منتقل کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق اس بڑے سکینڈل میں ملوث دیگر متعدد افراد کو بھی آہندہ دنوں میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے،بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر حبیب بینک باغ کے عملہ نے اختر پٹرولیم اور شاہد پٹرولیم باغ کے عملہ کی ملی بھگت سے عام لوگوں کے بینک اکائونٹ سے کروڑوں روپے کی رقم فراڈ اور جعلسازی سے مزکورہ پٹرول پمپس میں منتقل کرتے ہوئے نکلوا کر اپنے ذاتی تصرف میں لاتے رہے ،دوران تفتیش ملزمان سے مزید انکشافات کے امکانات ہیں،احتساب بیورو کی جانب سے کرپٹ عناصر کے خلاف کی جانے والی اس کارروائی کو مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے سراہا ہے اور توقع کا اظہار کیا ہے کرپشن کے خاتمے کیلئے مزید موثر اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker