اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عشرہ رحمتہ العالمین خیروعافیت سے اختتام پذیر

اسلام (آئی پی ایس )عشرہ رحمتہ العالمین خیروعافیت سے اختتام پذیر ہوگیا۔اسلام آباد پولیس نے ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے بتایا کہ تمام جلوسوں اور محفلوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی، کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ایس ایس پی آپریشنز اور پوری ٹیم نے بہترین سکیورٹی ڈیوٹیز سرانجام دیں، آئی جی اسلام آباد نے تمام پولیس افسران و جوانوں کو شاباش دی۔افضال احمد کوثر نے پولیس کی معاونت کرنے پر سکیورٹی اداروں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی خدمت اور تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker