
لاہور(آئی پی ایس )مسلم لیگ (ن)کے رہنما برجیس طاہر کی نیب کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے برجیس طاہر کو یکم نومبر تک حفاظتی ضمانت دے دی۔عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت برجیس طاہر کو احتساب عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے برجیس طاہر کی درخواست پر سماعت کی۔ایم این اے محمد برجیس طاہر اپنے وکیل معروف رانا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔