کھیل

ٹی20ورلڈ کپ :ویرات کوہلی نے اوپننگ کرنے سے انکار کردیا

ممبئی ،بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کی بجائے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں ٹاس کے دوران غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ آئی پی ایل سے قبل صورتحال مختلف تھی لیکن آئی پی ایل کے دوران لوکیش راہول نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔بھارتی کپتان نے کہا کہ روہت کے بارے میں بھی نہیں سوچ سکتا۔ وہ ایک عالمی معیار کے کھلاڑی ہیں اور ہمارے لیے وہ سب سے اوپر آئیں گے اس لیے میں اب تیسرے نمبر پر بیٹنگ کروں گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول نے 2018 کے بعد سے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ 2548 رنز بنائے ہیں اور 2020 میں اورنج کیپ جیتنے والے کھلاڑی تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker