اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو ہر صورت اپنے اکاونٹس کی تلاشی دینا ہوگی،فرخ حبیب

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کو ہر صورت اپنے اکاونٹس کی تلاشی دینا ہوگی، کون سے فرشتے ہیں جو آپ کے اکاونٹس میں پیسے ڈال گئے، اپنی رسیدیں نکالیں، کوئی قطری خط نہیں چلے گا، اب مریم اور بلاول کو فرار نہیں ہونے دیں گے۔بدھ کو وزیر مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن )لیگ کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے، پارٹی اکاونٹس کی اسکروٹنی سے کئی حقائق سامنے آئیں گے، اپنی رسیدیں نکالیں، دوبارہ قطری خط یا جعلی ٹرسٹ ڈید نہ دکھائیں، کونسے ایسے فرشتے تھے جو آپ کے پارٹی اکاونٹس میں پیسے ڈال گئے، ان سے سوال پوچھا جائے تو اداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ (ن)لیگ کو جسٹس قیوم والے ٹیلیفونک انصاف کی عادت ہے، دونوں پارٹیوں کے اکاونٹس سے متعلق عوام کوآگاہ کرتے رہیں گے، دونوں جماعتیں جوتے اتار کر بھاگنے کی حالت میں ہیں، فضل الرحمان نے آج تک اپنی پارٹی کا حساب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا تمام ریکارڈ جمع کرا دیا، سکروٹنی کمیٹی نے کام مکمل کرلیا، الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے، تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے پیڈ ممبر شپ کا طریقہ کار متعارف کرایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker