دمشق(آئی پی ایس)شام کے دارالحکومت دمشق میں فوجی بس میں بم دھماکے سے 13 افرادجاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں فوج کی ایک بس پر بم حملے میں کم از کم 13 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔’بدھ کو ایک دہشت گرد نے دو دھماکہ خیز ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہوئے دارالحکومت کے ایک اہم پل پر سے گزرتی بس کو نشانہ بنایا۔’واقعہ شامی دارالحکومت میں اس وقت پیش آیا، جب اہل کاروں سے بھری بس اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی۔بس میں 2 دھماکا خیز ڈیوائسز لگائی گئیں تھیں، جیسے ہی بس جیسر الرائث میں پل پر پہنچی، اس میں دھماکا ہوا۔ شامی فوج کے انجینیر یونٹ نے جائے وقوعہ پر موجود تیسری دھماکا خیز ڈیوائس کو ناکارہ بنا دیا۔دھماکے میں جاں بحق 13 اہل کاروں کی لاشیں اور دیگر زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فوری طور پر کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔شامی سرکاری میڈیا کی جانب سے جائے وقوعہ کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے جس میں ایک جلتی ہوئی بس کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بم سکواڈ نے تیسرے ڈیوائس کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے جو اسی علاقے میں نصب کیا گیا تھا۔حالیہ برسوں میں دمشق زیادہ تر اس طرح کے تشدد سے محفوظ رہا، کیونکہ شامی فوجیوں اور اتحادی ملیشیا نے 2018 میں دارالحکومت کے قریب باغیوں کا آخری اہم گڑھ ان سے چھین لیا تھا۔
At least 13 Syrian military personnel were killed in a roadside bomb attack, as their bus crossed a bridge in central Damascus during early morning rush hour, state television reports.https://t.co/AFwnVOxfQc pic.twitter.com/sJuwY4TdHT
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) October 20, 2021