واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر جو بائیڈن نے سینئر سفارت کار ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کیلئے نیا سفیر نامزد کردیا ہے، پاکستان میں اگست 2018 سے امریکا کا کوئی سفیر نہیں ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ ڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں تعیناتی کی توثیق کرے گی۔ ڈونلڈ بلوم کو افغانستان سمیت ریجن میں طویل عرصے تک سفارت کاری کا تجربہ ہے۔ڈونلڈ بلوم سینئر امریکی سفارت کار ہیں اور روانی سے عربی بولتے ہیں۔بلوم افغانستان، کویت، اسرائیل اور مصر میں بھی سفارتی ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔ جبکہ 2019 سے تیونس میں امریکا کے سفیر تعینات ہیں۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024