اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعلی بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی

کوئٹہ (آئی پی ایس )وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی۔، عدم اعتماد کی تحریک 14 ارکان کے دستخط سے جمع کرائی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج (بدھ )شام 4 بجے ہوگا، جس میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتمادپیش کی جائیگی ، محرکین میں سے کوئی ایک عدم اعتماد کی تحریک پیش کرے گا۔11اکتوبر کو جام کمال کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی گئی ، تحریک جام کمال کی پارٹی بی ایپی کے ارکان نے ہی جمع کرائی ، تحریک پر 14 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔دستخط کرنے والے 14 ارکان میں میرجان جمالی ، صالح بھوتانی ، عبدالرحمان کھیتران ، اسد بلوچ ، ظہور بلیدی ، حاجی محمد خان لہڑی ، حاجی اکبر آسکانی ،عبدالرشید بلوچ ، محمد خان لہڑی ،سکندر عمرانی ، ماہ جبین ، بشری رند ، لیلی ترین اور مستورہ بی بی اور تحریک انصاف کے میر نصیب اللہ مری شامل ہیں۔دوسری جانب وزیراعلی سردارجام کمال اپنے موقف پرڈٹے ہوئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے چند ممبران اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے، مخالفین کااصل مقصدبلوچستان کو تباہی کی طرف لے جانا ہے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے، وزیراعلی بلوچستان استعفی نہیں دیں گے، ووٹنگ کے روز اسمبلی فلورپرہماری اکثریت ثابت ہوجائے گی۔ناراض ارکان اسمبلی کا کہنا ہے وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق تیاری مکمل ہے، جام کمال کو گھر بھیجنے کے لیے ہمارے نمبر پورے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker