
اسلام آباد (آئی پی ایس) عیدمیلادالنبی کے موقع پر شہر اقتدار کو برقی قمقموں سے انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام بڑی شاہراہوں پر لائٹنگ کرکے سجایا گیا ہے۔ شہر کی تمام سرکاری اور نجی عمارتوں پر برقی قمقمے لگائے گئے ہیں۔ فیصل مسجد، شاہراہ دستور ، ایکسپریس ہائی وے سمیت تمام شاہراہوں کو خوبصورتی سے برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارہ ربیع الاول کی خوشی میں پہلی بار شہر میں سب سے زیادہ قندیلیں روشن کی جائیں گی رات آٹھ بجے مارگلہ کی پہاڑیوں پر قندیلیں روشن کی جائیں گی۔ چیف کمشنر اور چیئرمین سی ڈی اے اسلام آباد عامر علی احمد کا کہناہے کہ وزیر اعظم کے احکامات کی روشنی میں جشن عید میلادالنبی مذہبی جوش جذبہ سے منایا جا رہا ہے۔