اہم خبریںپاکستان

آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، افغان صورتحال پر بریفنگ

راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں ملکی داخلی سیکیورٹی امور اور افغانستان کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو داخلی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس دوران سپہ سالار نے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی، اور باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مستحکم روایتی باہمی رابطوں کا خواہاں ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ دیرپا اور مستحکم تعلقات کا خواہش مند ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران کے بچائو کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، افغان عوام کی معاشی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف بھی کی، انہوں نے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker