اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

عید میلاد النبی کی مناسبت سے لیک ویو پارک میں محفل سماع کا انعقاد

اسلام آباد،عشرہ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں سی ڈ ی اے نے پاکستان ٹیلی ویژن کے تعاون سے لیک ویو پارک میں محفل سماع کا انعقاد کیا جس میں ملک کے نامور فنکاروں ، شیر میانداد، صنم ماروی اور ملازم حسین سمیت دیگر نامور قوالوں اور گلوکاروں نے نعتیہ اور صوفیانہ کلام پیش کیے ۔ اس محفل سماع میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اسکے علاوہ عید میلاد النبی کی مناسبت سے شہر میں مختلف پروگرام بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح 17 اکتوبر کو ایف نائن پارک مںت ایمفی تھیٹر میں شاندار محفل نعت کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے نعت خوانوں نے بحضور سرور کونین ۖ ہدیہ نعت پیش کیے ۔اس سے قبل 16 اکتوبر کو ڈی چوک میں بھی ایک محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف قوال آصف علی سنتو سمیت دیگر نامور قوالوں نے سرکار دو عالم ۖ کی آمد کے موقع پر گل ہائے عقیدت پیش کیے ۔اسکے علاو ہ شہر کے مختلف علاقوں میں اوپن ایئر قوالی کے پروگرام بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔اسی طرح عیدمیلادانبی کی مناسبت سے انیس اکتوبر کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا جا ئے گاجس میں نا مور شعرا نعتیہ کلام پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ شہر کی مختلف شاہراوں ، عمارتوں اور اہم مقامات کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے ۔مزید برا ں ںسی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق عید میلاد النبیۖ کے جلوسوں اور ریلیوں کے راستوں پر صفائی کے علاوہ درختوں کی کانٹ چھانٹ اور دیگر کام مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ تمام متعلقہ شعبوں کو ہدایت کے مطابق عید میلاد النبی کے تمام جلوسوں کے راستوں پر صفائی اور دیگر انتظامات کے لیے عملہ جلوسوں اور ریلیوں کے اختتام تک تعینات کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker