
اسلام آباد ،فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون 2021نتائج کا اعلان کر دیا۔ امتحان میں 76521امیدواروں نے حصہ لیا، 75144 کامیاب قرار پائے، کامیابی کی مجموعی اوسط 99 اعشاریہ 97فیصد رہی۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نتائج سے متعلق تقریب میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کرونا کی صورتحال میں وفاقی وزیر تعلیم نے احسن فیصلے کئے سلیبس کو مختصر کرنا اور امتحانات میں تاخیر کے باوجود انعقاد طلبا کو فائدہ حاصل ہوا۔فیڈرل بورڈ میں اس سال کے دوران بہت سی تبدیلیاں لائی گئی ہیں طلبا کی تمام سروسز آن لائن کردی گئی ہیں، امتحانات میں ڈیجیٹل حاضری اور آن سکرین مارکنگ کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ جس سے کوالٹی کے حوالے سے طلبا کی شکایات کا ازالہ ہو گا اور فیڈرل بورڈ کو بھی ملک بھر سے ہیڈ ایگزامینر اور سب ایگزامینر دستیاب ہوں گے۔