اسلام آباد،وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے امتِ مسلمہ کو عید ِ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مباردکباد دیتے ہوئے کہا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حقیقی محبت کا تقاضا ہے کہ ان کے اسوہ مبارکہ پر عمل کیا جائے اور ہم اپنے معمولاتِ زندگی میں سنت نبوی کو اپنائیں ۔
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم خوش قسمت امت ہیں جو اللہ کے آخری نبی کی امت بنے جو تما م جہانوں کے لیے رحمت تھے ہمیں ان کے امتی ہونے پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک دن کی بجائے پورا عشرہ اپنے پاک پیغمبر کے نام کیا تاکہ دنیا کو ان کی سیرت طیبہ کے حوالے سے روشناس کروایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے عشرہ رحمت اللعالمین صلی علیہ و سلم کا اعلان کرکے اپنے اسلام کا سچا سپاہی ہونیکا ثبوت دیا ہے۔