اہم خبریںپاکستان

پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد،حکومت مخالف مظاہرے جاری

لاہور،پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہر شہر مظاہرے جاری ہیں، جماعت اسلامی نے کئی شہروں میں احتجاج کیاجبکہ سماجی تنظیمیں بھی میدان میں آگئیں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

پریس کلب لاہور کے باہر جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی ۔احتجاجی مظاہرے میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے شرکت کی، حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی ۔امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ اس حکومت کا وعدہ تھا کہ مہنگائی کو کم کریں گے، اس وقت یہ سونامی پاکستان کی بربادی بن چکی ہے، عمران خان کی حکومت نے قوم اور ملک کو تباہ کر دیا ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے۔ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ واپس لیا جائے ،چینی، گھی آٹا کی قیمتوں میں اضافہ واپس کیا جائے ،پوری قوم عمران خان کے اقدامات سے تنگ آگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ظالمانہ اقدامات واپس نہ لئے گئے تو یہ احتجاج بڑھے گا، انہوں نے لوگوں کے گھر چھین لئے، نوکریاں چھین لیں جبکہ 31 اکتوبر کو عوام جماعت اسلامی کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں گے۔دوسری جانب سرگودھا میں بھی بڑھتی مہنگائی کے خلاف جیالے سڑکوں پر آ گئے ،پیپلزپارٹی کے زیراہتمام پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جبکہ احتجاج میں پی پی پی کے سینکڑوں ورکروں کے ساتھ شہریوں نے بھی شرکت کی ۔ریلی بلاک 12 چوک سے شروع ہو کر مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی شربت چوک پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بورڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی اور موجودہ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker